Home » دورہ افریقہ کیلئے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں شامل کر لیا گیا

دورہ افریقہ کیلئے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں شامل کر لیا گیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10 دسمبر سے شروع ہونے والے آئندہ جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے تینوں فارمیٹس کیلئے گرین شرٹس کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہے۔ شان مسعود ریڈ بال ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابر اعظم کو رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے ساتھ تینوں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، جو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے، کو وائٹ بال میچز کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی بہترین فٹنس اور فارم میں رہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان

ون ڈے سکواڈ:

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان

ٹیسٹ سکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز