Home » نورین نیازی کے پرانے بیان پر عظمیٰ بخاری برہم،پاک فوج سے متعلق موقف کو قابلِ مذمت قرار دے دیا

نورین نیازی کے پرانے بیان پر عظمیٰ بخاری برہم،پاک فوج سے متعلق موقف کو قابلِ مذمت قرار دے دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق ماضی میں دیئے گئے وائل  بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نورین نیازی کا حالیہ موقف ان کے بقول عمران خان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس خاندان کو پاکستان کی کامیابیوں سے تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں بات کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ان کے مطابق ایسے بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں اور قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کردار ادا کیا،جسے قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کے بیانات سے متعلق ان کا موقف ہے کہ یہ پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم نہ کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور ان کے خاندان کی جانب سے پاکستان کے لیے کوئی مثبت کردار سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہے جس میں انہوں نے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق نا مناسب بیان دیا تھا، جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز