Home » عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد میں اہم اجلاس،محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد میں اہم اجلاس،محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

فیصل آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے جامع اور موثر انتظامی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
ایگزو نیوز کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے فیصل آباد ڈویڑن میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور انتظامی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی، جس میں صوبائی وزیر بلال اکبر، کمشنر فیصل آباد، آر پی او، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے کمشنر فیصل آباد، آر پی او، سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ کے روز مساجد کے باہر نمازیوں کیلئے سبیلوں کا اہتمام کیا جائے جبکہ امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کی مناسب نفری تعینات کی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے مسلسل پانی کا چھڑکاو کیا جائے اور فیصل آباد میں سموگ گنز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ماحول بہتر رکھا جا سکے۔انہوں نے حضرت سلطان باہو کے عرس اور چنیوٹ میں منعقد ہونے والی شہادت کانفرنس کیلئے بھی سکیورٹی اور انتظامی انتظامات موثر بنانے کی ہدایت دی۔ٹریفک پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے دوران شہریوں کو متبادل راستوں سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے اور میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم کو بھی موثر بنایا جائے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیصل آباد ڈویڑن میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انتظامیہ کے درمیان مسلسل رابطہ موجود ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و امان اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز