بدھ, مارچ 26, 2025
Home » آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے بازوں کے گروپ میں شامل ہوگئے۔

گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اسمتھ نے میچ کا آغاز 9,999 رنز سے کیا اور اپنی پہلی گیند پر ایک رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے 15ویں اور آسٹریلیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

اسمتھ سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے رکی پونٹنگ، ایلن بارڈر اور اسٹیو وا دس ہزار سے زیادہ رنز بنا کر اس گروپ کا حصہ ہیں۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر 15,921 رنز کے ساتھ ان بلے بازوں میں سب سے آگے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 1987 میں احمد آباد میں پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اسمتھ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جب باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔

اسمتھ نے 2010 میں ڈیبیو کرنے کے بعد 114 ٹیسٹ میچوں میں 55 سے زیادہ کی اوسط سے 10 ہزار سے زیادہ رنز بنائے جن میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے ایک لیگ اسپنر کے طور پر کھیل کا آغاز کیا اور آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آتے تھے لیکن جلد ہی وہ نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز اور آسٹریلیا کے کپتان بن گئے۔

اسمتھ کو نئے دور کے بلے بازوں کے ایک مشہور حلقے کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس میں بھارت کے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور انگلینڈ کے جو روٹ شامل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز