ایڈیلیڈ ( اسلم مراد ) ایک بڑے فیصلے کے تحت آسٹریلیا نے اپنے ملک میں آنے والے طالبعلموں کے لیے ویزوں کی تعداد میں پچاس فیصد سے بھی زائد کمی کردی ہے جس سے بھارت ، چین اور پاکستان جیسے بڑی آبادی والے ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا جس نے گزشتہ سال 5 لاکھ 77 ہزار طالبعلموں کو سٹڈی ویزے جاری کیے تھے لیکن اگلے سال اس تعداد میں نمایاں کمی کرتے ہوئے تعداد دو لاکھ ستر ہزار تک محدود کردی ہے جس کا مطلب ہے کہ پچاس فیصد سٹوڈنٹ ویزوں پر کٹ لگے گا ۔ آسٹریلیا میں کیمیکل انجینرنگ ، مکینیکل انجینرنگ اور دوسرے شعبوں کے لیے بھارت اور پاکستان کے ہزاروں طالب علم ہر سال جاتے ہیں لیکن اب کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جائے گی ۔
آسڑیلیا جہاں اس وقت مہنگائی کا عفریت سر چڑھ کے بول رہا ہے اور کورونا کرائسزز کے بعد قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے سخت معاشی حالات سے آسڑیلیا کے شہری پریشان ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں ابھی تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھا سکی ۔