آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم پر اعتماد ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کے معیاری اسپن حملے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان نے کہا کہ اگر ہم بھارت کے اسپنرز کو اچھی طرح کھیلنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم میچ جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کئی اہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے جن میں فاسٹ بولر پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔
اسمتھ نے کہا کہ ہمارے پارٹ ٹائم اسپنرز بشمول ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشگین دبئی کی پچ پر ایڈم زمپا اور گلین میکسویل کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا بھارت کے اسپن چیلنج کیلئے تیار ہے، اسمتھ
1