آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ ایک پوائنٹ ملنے کے بعد آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جبکہ افغانستان کی ٹیم کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔ اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیت گئی تو افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ گروپ بی میں آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
2