Home » اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی شائقین مایوس،آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی نے ٹائٹل چھین لیا

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی شائقین مایوس،آسٹریلیا کی شاندار کارکردگی نے ٹائٹل چھین لیا

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شاندار فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،پاکستان کی جانب سے فواد عالم کی بہترین آل راونڈ کارکردگی بھی رائیگاں گئی جبکہ شائقین ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین رہے مگر وہ فائنل میں حصہ نہیں لے سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 150 رنز بنائے،فواد عالم اور ندیم جاوید نے ہر ایک نے 24 رنز سکور کیے جبکہ آسٹریلوی بولر مارک کیرلی نے صرف 22 رنز دے کر 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔جواب میں آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 اور اسٹیفن پیلسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔فواد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اپنی مہارت دکھائی اور 2 اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تا ہم یہ کارکردگی پاکستان کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ تھی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر انفرادی کارکردگیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔پاکستان کے ہمایوں فرحت 312 رنز بنا کر ایونٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے جبکہ مارک کیرلی نے 19 وکٹیں لے کر بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ہانگ کانگ کے خالد قریشی کو بہترین وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ہمایوں فرحت نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 چھکے بھی لگائے۔ویسٹ انڈیز کے انٹونیل اٹولیا کو پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل سٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد،مشتاق محمد،صادق محمد،جلال الدین اور پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سمیت دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔فائنل کے دوران پاکستان کے مداحوں نے شائقین کی بھرپور موجودگی کے باوجود شاہد خان آفریدی کی غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا تا ہم آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم ورک،بہترین بیٹنگ اور متوازن بولنگ نے میزبان ٹیم کو فتح کے حصول سے روک دیا اور اس نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز