Home » پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا 264 رنز بنا کر آوٹ

پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا 264 رنز بنا کر آوٹ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 اور ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی اور رویندر جڈیجہ نے بالترتیب دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ ون ڈے کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں 151 بار آمنے سامنے ہوئیں، جس میں آسٹریلیا نے 84 میچ جیتے اور بھارت نے 57 فتوحات حاصل کیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں بھارت اور آسٹریلیا چار مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں بھارت نے دو، آسٹریلیا نے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

ادھر نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو مقرر ہے، دونوں ٹیموں نے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کیا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز