Home » آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

میچ کے تیسرے روز، 301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ (61)، بیو ویب اسٹر (63) اور ایلکس کیری (65) کی نمایاں بیٹنگ شامل تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے، مگر ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی محنت کو ضائع کر دیا۔ شائی ہوپ (30)، جسٹن گریوز (38*) اور شمر جوزف (44) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی۔ اسپنر نیتھن لیون نے آخری دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا ٹیسٹ 12 جولائی کو شیڈول ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز