آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں مشکلات کا شکار، دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑی چیمپئنزٹرافی سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوگئے۔ مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مچل اسٹارک نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔
کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ غضنفر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ جبکہ افغان اسپنر مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔