Home » نادیہ حسین کو فیک کال ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا

نادیہ حسین کو فیک کال ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کو فیک کال ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

نادیہ حسین نے تصدیق کے بغیر ایک فراڈ کال کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سے جوڑا اور بلیک میلنگ کے الزامات لگائے، جس پر ایف آئی اے نے فوری طور پر انکوائری شروع کر دی۔ سائبر کرائم سرکل نے نادیہ حسین سے رابطہ کیا اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ نادیہ حسین کو اگلے ہفتے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

نادیہ حسین نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم آج صبح آئی تھی اور انہوں نے فون کال اور بیان سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے انہوں نے ایف آئی اے کو فراڈ کال کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور واضح کیا کہ وہ کال جعلی تھی۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، تاہم اگلے ہفتے ایف آئی اے کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام شیئر کیا تھا، جس میں الزام لگایا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے ان کے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ انہوں نے اس فون کال کی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت ضرور درج کرائی تھی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز