Home » مولانا قاضی نثار پر حملہ بزدلانہ واردات،ملک کو بدامنی میں جھونکنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،محمد اسلم غوری

مولانا قاضی نثار پر حملہ بزدلانہ واردات،ملک کو بدامنی میں جھونکنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی،محمد اسلم غوری

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے گلگت بلتستان کے ممتاز دینی و سماجی رہنما مولانا قاضی نثار احمد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پھیلانا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوریکا کہنا تھا کہ گلگت سمیت پورا ملک اس وقت بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور ایسے حملے حالات کو مزید خراب کرنے کی گہری سازش ہیں۔
اسلم غوری نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سانحے کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور خاص طور پر بیرونی سازشوں کو نظرانداز نہ کیا جائے، کیونکہ پاکستان کے دشمن عناصر ایسے واقعات کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مولانا قاضی نثار احمد نہ صرف گلگت بلکہ پورے خطے کی ایک اہم دینی و سماجی شخصیت ہیں،ان پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے امن پسند طبقے پر حملہ ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے عوام اور علما کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔اُنہوں  نے دعا کی کہ اللہ کریم مولانا قاضی نثار احمد کو صحت کاملہ اور شفا عطا فرمائے اور ملک کو ہر قسم کی بدامنی اور سازشوں سے محفوظ رکھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز