میلبورن (اسلم مراد) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں یہودیوں کی تاریخی عبادت گاہ سینا گوگ پر نامعلوم افراد کے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق دو نقاب پوش اس تاریخی عبادت گاہ کے قریب آئے اور اندر آتش گیر مادہ پھینک کرفرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوسکی ۔ آتش گیر مادے کو بھجانے کے لیے کئی علاقوں کی فائر بریگیڈ نے حصہ لیا لیکن آگ اتنی سخت تھی کہ اس میں کئی گھنٹے لگ گئے اور اس دوران پانچ افراد جھلس گئے جنہیں طبعی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
یہودیوں کی یہ عبادت گاہ ہولو کاسٹ میں بچ جانے والے یہودیوں نے تعمیر کی تھی اس لیے اس کی تاریخی اہمیت سے کسی کو انکار ممکن نہیں ۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے معصوم عوام پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں