ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں گاڑی پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر 23 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملائکہ بخاری، شایان علی، سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق کے نام مبینہ طور پر لندن کے احتجاج میں ملوث ہونے پر شامل کیے ہیں۔
پی سی ایل میں جن دیگر افراد کو رکھا گیا ہے ان میں حبا طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر، ضمیر اکرم، سردار تیمور، پرویز علی، رخسانہ کوثر، محمد جمیل، مہران حبیب، ذوا احمد، رحمان انور، محمد صادق، خدیجہ کاشف، محمد حسن، نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور شامل ہیں۔ پاکستان واپسی پر ان افراد کو گرفتاری اور تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل 31 اکتوبر کو پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانیہ کے حکام کو باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔