Home » میڈیا ہاؤسز کے واجبات سے اے بی سی اصلاحات تک،وفاقی وزیر اطلاعات کی سی پی این ای وفد سے ملاقات میں اہم یقین دہانی،پرنٹ میڈیا کو مضبوط بنانے کا عزم

میڈیا ہاؤسز کے واجبات سے اے بی سی اصلاحات تک،وفاقی وزیر اطلاعات کی سی پی این ای وفد سے ملاقات میں اہم یقین دہانی،پرنٹ میڈیا کو مضبوط بنانے کا عزم

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پرنٹ میڈیا کو درپیش مالی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے وفد نے ملاقات کی،جس میں اخباری صنعت کو درپیش چیلنجز،میڈیا ہاوسز کے واجبات، آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز(اے بی سی)میں اصلاحات اور نیوز ایجنسیوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اخباری صنعت کے جائز مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے اے بی سی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ،شفاف اور موثر بنانے سمیت میڈیا اداروں کے واجبات اور دیگر معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور سی پی این ای کے وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،جس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، میڈیا سے متعلق پالیسی امور اور پرنٹ میڈیا کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان کی قیادت میں وفد نے اخباری اداروں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا جبکہ حکومت نے مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز (اے بی سی) کے نظام میں اصلاحات،نیوز ایجنسیوں کے بجٹ، میڈیا ہاوسز کے واجبات کی ادائیگی،ڈمی اخبارات کے معاملے سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی این ای کے نمائندگان نے اے بی سی کے موجودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، شفاف اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات پر اتفاق کیا۔عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط صحافت پر یقین رکھتی ہے اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا،میڈیا جمہوری نظام کا اہم ستون ہے اور صحافتی اداروں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز کے نظام میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سرکولیشن کے معاملات میں شفافیت،درستگی اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے میڈیا ہاوسز کے واجبات کی ادائیگی اور نیوز ایجنسیوں سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں سی پی این ای کے وفد نے اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید مضبوط ہوگی۔وفد نے نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سی پی این ای وفد نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سمیت وزارت اطلاعات کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت اور اخباری صنعت کے نمائندے باہمی مشاورت سے میڈیا کے مسائل کے حل اور پرنٹ جرنلزم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز