Home » دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا،اعجاز چوہدری،محمود الرشید،یاسمین راشد ،عمر چیمہ کو 10،10 سال قید،شاہ محمود قریشی بری

دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا،اعجاز چوہدری،محمود الرشید،یاسمین راشد ،عمر چیمہ کو 10،10 سال قید،شاہ محمود قریشی بری

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے متعدد سینئر رہنماوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس کا تعلق 9 مئی کو پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے سے تھا۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنمامیاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ،سینیٹر اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جرم ثابت ہونے پر 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے شواہد جرم کے ارتکاب کو ثابت کرنے کے لیے کافی تھے۔دوسری جانب اسی مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شواہد کی عدم دستیابی کے باعث بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔یہ مقدمہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں درج کیا گیا تھا، جن کے دوران مختلف شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھاجبکہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر میں متعدد مقدمات درج کیے گئے اور سیاسی کارکنوں و رہنماوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کی گئیں۔واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد فریقین کے پاس اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق موجود ہے جبکہ یہ فیصلہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی عدالتی کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز