Home » عمران خان اور بشریٰ بی بی نے پاکستان کا نام بدنام کیا،190ملین پاونڈ میں 14 سال کی سزا ختم ہونے کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہو گی،عطاءتارڑ نے نیا کٹا کھول دیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے پاکستان کا نام بدنام کیا،190ملین پاونڈ میں 14 سال کی سزا ختم ہونے کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہو گی،عطاءتارڑ نے نیا کٹا کھول دیا

by ahmedportugal
200 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کے حوالے سے کھلے عام مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نہ صرف قومی امانت میں خیانت کی بلکہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر نام بھی بدنام کیا، 190 ملین پاو¿نڈ کے مقدمے میں سنائی گئی 14 سال کی سزا مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف 17 سال کی نئی سزا شروع ہو گی، جس سے قانونی کارروائی کی سنگینی واضح ہو گئی ہے۔ عطاءتارڑ نے اس موقع پر قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان، فراڈ کے طریقے اور تحائف کی کم ویلیو لگانے کے طریقہ کار کا تفصیلی انکشاف بھی کیا، جس سے یہ کیس سیاسی اور قانونی سطح پر ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کے بعد سخت مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے امانت میں خیانت کی ہے، دونوں نے وزیراعظم ہاو¿س کو اپنے ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا اور اس عمل کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر بدنام کیا۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا اس وقت شروع ہوگی جب 190 ملین پاو¿نڈ کے مقدمے میں سنائی گئی 14 سال کی سزا مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے فراڈ کے ذریعے تحائف کی مارکیٹ ویلیو کم کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی کو 10 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔عطاءتارڑ نے مزید کہا کہ تحائف بیچ کر مالی فائدہ اٹھایا گیا، اور ان کی قیمت میں جان بوجھ کر کمی کی گئی تاکہ سرکار کو کم سے کم رقم وصول ہو۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 60 کروڑ روپے کے تحائف کی مارکیٹ قیمت صرف 13 لاکھ روپے دکھائی گئی، جو قوم کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کرپشن کی اور حاصل شدہ تحائف کو اپنی ذات کے لیے استعمال کیا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی نے بھی تحائف روک کر مالی فائدہ حاصل کیا، جس کے نتیجے میں ریاست کو 3 کروڑ اور 7 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہے اور پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح فراڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کیا گیا۔ تحائف کی کم قیمت لگا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ عمل نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی طور پر بھی ناقابل قبول ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا، 190 ملین پاو¿نڈ کے مقدمے میں سنائی گئی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی اور اس دوران کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی کرپشن اور قومی امانت میں خیانت کی پوری تصویر پیش کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز