اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے. پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا. کہ ہر شہر میں توقع سے زیادہ گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے. دورہ پاکستان کے اختتام پر کہا. کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں. کہ پاکستان کا دورہ کامیاب رہا۔ میں حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور اور وفاقی وزیر. چوہدری سالک حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں. کیونکہ میں ان کی دعوت پر آیا ہوں۔ پاکستانی حکام نے. میرے لیے انتہائی اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے۔
ڈاکٹر ذاکر نے بتایا. کہ اس سے قبل انہوں نے. 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا. تاہم یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا. کہ لوگوں اور مذہبی اداروں نے بڑی محبت کا اظہار کیا۔
پاکستان کے دورے کے اختتام پر. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی عوام کی طرف سے. ملنے والی بے پناہ محبت اور مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ مختلف کمیونٹیز کی جانب سے ان کا استقبال کس قدر گرمجوشی سے کیا گیا. جس میں سخاوت اور مہربانی کی گہری ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا گیا. جو قوم کی خصوصیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا. کہ میں نے کئی ممالک کے سیکڑوں دورے کیے. لیکن پاکستان کا دورہ بہت خوشگوار رہا. کیونکہ پاکستان میں جس محبت کا اظہار کیا گیا. وہ کہیں اور نہیں دیکھا گیا۔
ذاکر نائیک نے کہا. کہ پاکستان واحد ملک ہے. جو اسلام کے نام پر قائم ہوا۔ اس لیے ملکی ترقی کیلئے. حکمرانوں اور علماء کا ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔