افغانستان میں ایندھن کے ٹینکر اور ٹرک کے دو بسوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے۔
صوبائی سربراہ برائے اطلاعات و ثقافت حمید اللہ نثار کے مطابق یہ حادثات دارالحکومت کابل اور جنوبی قندھار شہر کے درمیان ایک ہی شاہراہ پر صوبہ غزنی میں پیش آئے۔
ترجمان طالبان حکومت نے بتاہا کہ ایک حادثہ وسطی غزنی کے گاؤں شہباز کے قریب پیش آیا جب ایک بس ایندھن کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جبکہ دوسرا حادثہ مشرقی ضلع اندڑ میں پیش آیا جس میں ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجہ خراب سڑکیں، ہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ، اور ضابطے کی کمی ہے۔