Home » پنجاب میں ہولناک بارشوں نے تباہی مچا دی،50 افراد جاں بحق،نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند،پاک فوج بھی پہنچ گئی

پنجاب میں ہولناک بارشوں نے تباہی مچا دی،50 افراد جاں بحق،نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند،پاک فوج بھی پہنچ گئی

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر پاک فوج   نے بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا،متاثرہ علاقوں میں فوجی ہیلی کاپٹرز،جوانوں اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے درجنوں متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے،نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی۔

’ایگزو نیوز“کے مطابق ر اولپنڈی انتظامیہ نے جمعرات کے روز شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے،جڑواں شہروں میں مسلسل 15 گھنٹے سے زائد وقت تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی،جس کے باعث مختلف علاقے زیرِ آب آ گئے۔ترجمان واسا راولپنڈی کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے،جو کٹاریاں کے مقام پر 21 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 20 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں میں اب تک 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں،انہوں نے شہریوں سے واسا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی اپیل کی اور انہیں خبردار کیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع جہلم کے رسول نگر خورد،برہان نالہ، ڈھوک بھیدر اور داراپور سمیت کئی مقامات پر شدید طغیانی دیکھی گئی،جہاں ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ فوجی اہلکار متاثرین کو لائف جیکٹس، خوراک،طبی امداد اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر کے ان کی زندگیاں بچا لیں۔یہ ریسکیو مشن چکری روڈ پر واقع گاؤں لڈیان میں انجام دیا گیا،جہاں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی تھی۔متاثرہ خاندان اپنے گھر کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا،جب پانی کی سطح مسلسل بلند ہوتی چلی گئی۔زمینی راستہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا تھا،ایسے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باوجود بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔پاک فوج کا یہ مشن نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے زندگی کی نوید ثابت ہوا بلکہ عوام کے لیے ایک بار پھر یہ پیغام بھی بن گیا کہ قدرتی آفات کے موقع پر مسلح افواج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت پاک فوج کے دستے مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔دوسری طرف وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم ٹوٹ گیا، پی ڈی ایم اے نے آج بھی پنجاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں، انہوں نے شہریوں سے واسا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی اپیل کی اور انہیں خبردار کیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز