امریکی خلائی ادارے ناسا اور ایلون مسک کی سپیس ایکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ساڑھے نو ماہ سے خلا میں پھنسے 62سالہ بوچ ولمور اور 58سالہ سنیتا ولیمز واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔
دونوں خلا باز سال دو ہزار چوبیس کے وسط میں ایک ہفتے کے لیے خلا میں گئے تھے لیکن انہیں لیجانے والے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے دونوں خلا بازوں کو مجبورا ساڑھے نو ماہ تک انٹرنیشنل سپیس سنٹر میں مجبورا رہنا پڑا۔
ناسا کے کریو مشن کے تحت چار نئے خلابازوں کو آئی ایس ایس پر بھیجا گیا سپیس ایکس کے جہاز ڈریگن کے ذریعے ان چاروں خلابازوں کو خلا میں بھیجا گیا جبکہ واپسی پر یہی خلائی جہاز دونوں پھنسے خلابازوں کو واپس زمین پر لے آگیا۔
گزشتہ رات دونوں خلاباز فلوریڈا کے نزدیک ساحل پر لینڈ ہوئے جہاں سے انہیں ضروری طبعی نتائج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھیر لیا ۔