Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک و سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی پر مشاورت،دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک و سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی پر مشاورت،دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

استنبول(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ ترکیہ کے دوران استنبول میں سعودی اور ترک قیادت کے اہم عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون،باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استنبول میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے معاملات،دفاعی شعبے میں تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان،ترک وزیر دفاع اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی روابط، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سیاسی و دفاعی حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطوں کو مزید موثر بنانے اور دفاعی تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط کرنے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقاتوں اور اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی اور ترک حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے سٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاس ہیں۔دورہ ترکیہ کے دوران ہونے والے یہ روابط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز