Home » خطے میں قیامِ امن کی کوششیں تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران پہنچتے ہی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات

خطے میں قیامِ امن کی کوششیں تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران پہنچتے ہی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور سکیورٹی کوششوں کے سلسلے میں اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں،جہاں تہران میں ان کی اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران گئے ہیں۔تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کا استقبال کیا۔استقبالیہ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام اور جاری تنازع کے پرامن، جامع اور دیرپا حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس امر پر زور دیا جاتا رہا ہے کہ تنازعات کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات،سفارت کاری اور باہمی مشاورت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کو خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ان کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ایسے میں پاکستان کی جانب سے مختلف فریقوں کے ساتھ رابطوں اور پرامن حل کے لیے کوششوں کو اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون،علاقائی امن،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر مزید رابطوں کا امکان ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات بھی زیر غور آسکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز