تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے،جہاں ان کا اعلیٰ سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا،وزیر داخلہ سکندر مومنی اور دیگر سینئر حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا جبکہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایگزو نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد کے موقع پر ایران کی عسکری و سیاسی قیادت کے اہم نمائندے بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے،جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی ہوتی ہے۔اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستان سے مختلف اعلیٰ سطح کے سرکاری و سیاسی وفود بھی تہران پہنچ چکے ہیں۔پاکستانی وفود کی شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان مذہبی،سفارتی اور تاریخی تعلقات کی مظہر سمجھی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس اہم شرکت کو نہ صرف تعزیتی یکجہتی بلکہ پاکستان اور ایران کے مابین دفاعی و سٹریٹجک روابط کے تسلسل کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کے مزید فروغ کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ،فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے،ایرانی حکام کا پرتپاک خیرمقدم
6