پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
عاصم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے یہ خبر شیئر کی، جس میں انہوں نے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کا حق ہے۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ "کافی سوچ و بچار کے بعد، ہم نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات گزارے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں۔”
عاصم نے فینز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ عاصم اور میرب کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل عاصم کی ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی دوستی بھی شوبز میں موضوع بحث رہی، جس کے بعد ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں