منگل, جنوری 14, 2025
Home » ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، تاہم، بھارت نے جلد ہی لگاتار 2 گول کرکے اسکور بورڈ کو اپنے حق میں بدل دیا۔ تیسرا اور چوتھا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ بھارت کیلئے دونوں گول کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔

پاکستان اور بھارت دونوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو ٹورنامنٹ کی پہلی شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پاکستان نے جمعرات کو چین کے خلاف 5-1 سے میچ جیتا تھا جبکہ قومی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دی تھی۔ پاکستان کے پہلے دو میچز بالترتیب ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے خلاف برابری پر ختم ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ راؤنڈ کے میچز آج اختتام پذیر ہوں گے جبکہ سیمی فائنل 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز