Home » پرتگال کے معروف سیاحتی مقام البفیرا میں فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،چار کاروباری ادارے بند،دس بڑے سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی شروع

پرتگال کے معروف سیاحتی مقام البفیرا میں فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،چار کاروباری ادارے بند،دس بڑے سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی شروع

by ahmedportugal
19 views
A+A-
Reset

الگارو(ایگزو نیوز) پرتگال کی فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی (اے ایس اے ای ) نے الگارو کے مشہور سیاحتی مقام البفیرا میں ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے چار کاروباری اداروں کو احتیاطی طور پر بند کر دیا جبکہ 10 بڑے سٹورز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کی فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی نے معروف سیاحتی مقام البفیرا میں واقع ریسٹورنٹس ،شراب ، سگریٹس اور دیگر اشیاءفروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار کاروباری اداروں کو سیل کرتے ہوئے دس سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ان سٹورز اور ریسٹورنٹس کے خلاف سیاحوں کی جانب سے پینے کے ناقص پانی اور غیر معیاری کھانے کی فروخت ،سٹورز پر شراب اور تمباکو کی فروخت سے متعلق انتباہی بورڈز کی عدم موجودگی پر فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی نے سخت قدم اٹھا یا۔ فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاحتی علاقوں میں حفظانِ صحت اور قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یاد رہے فوڈ اینڈ اکنامک سیفٹی اتھارٹی پرتگال میں معیاری فوڈ سپلائی،اقتصادی نگرانی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ذمہ دار ایک حکومتی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پورے ملک میں صنعتی،سیاحتی،خوراک اور تجارتی شعبوں میں ضوابط کی نگرانی کرتا ہے۔اس کا مقصد غیر قانونی یا غیر محفوظ سرگرمیوں کو روکنا،صارفین کو محفوظ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنا اور مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنا ہے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز