Home » پشاور جلسے میں سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ،اسد قیصر نے صوبے میں نئے فوجی آپریشن کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

پشاور جلسے میں سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ،اسد قیصر نے صوبے میں نئے فوجی آپریشن کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عمران خان سمیت اپنی دیگر قیادت اور ان تمام کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرے گی جو محض سیاسی انتقام کے تحت جیلوں میں قید ہیں، سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور پی ٹی آئی عوام کے ساتھ مل کر ان اقدامات کی بھرپور مخالفت کرے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پشاور میں 27ستمبرکو ہونے والے جلسہ گاہ میں پارٹی رہنما وں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت امن کی خواہش مند ہے کیونکہ خیبر پختونخوا گزشتہ چار دہائیوں سے مسلسل آپریشنز اور تنازعات کی زد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سوویت یونین افغانستان میں داخل ہوا تو اس جنگ نے خیبر پختونخوا کو بری طرح متاثر کیا۔ اس جنگ کے نتیجے میں کاروبار تباہ ہوئے، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور صوبے کی معیشت شدید نقصان سے دوچار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پہلے سے زخم خوردہ صوبے کو مزید مسائل میں دھکیل دیا۔ نہ صرف سرمایہ کاری صوبے سے باہر چلی گئی بلکہ لاکھوں خاندان بدترین حالات کا شکار ہوئے۔ اسد قیصر کے مطابق اس عرصے میں 80 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور صوبہ مستقل بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کی لپیٹ میں رہا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے میں 21 فوجی آپریشنز کیے جا چکے ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک کا بھی کوئی پائیدار نتیجہ سامنے نہیں آیا، موجودہ حالات میں 22واں آپریشن شروع کیا جا چکا ہے مگر اس سے بھی ماضی کی طرح کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔اس موقع پر اسد قیصر نے عمران خان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو واضح ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی نئے آپریشن کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں، مزید خونریزی یا بے گھر ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز