Home » افغان سرزمین سے دہشتگردی کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑا اعترافی بیان سامنے آگیا،گرفتار سرغنہ نے غیر ملکی معاونت اور تربیتی مراکز کا راز فاش کر دیا

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا نیٹ ورک بے نقاب،بڑا اعترافی بیان سامنے آگیا،گرفتار سرغنہ نے غیر ملکی معاونت اور تربیتی مراکز کا راز فاش کر دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اور چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے ایک اہم سرغنہ کے اعترافی بیان نے مبینہ طور پر افغانستان سے چلنے والے دہشتگردی کے نیٹ ورک،تربیتی مراکز اور بیرونی معاونت کے پہلووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش نہ صرف اپنی سرگرمیوں کا اعتراف کیا بلکہ نیٹ ورک کے طریقہ کار،روابط اور سہولت کاری کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کیے ہیں،جن کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کا اعترافی بیان منظر عام پر آ گیا ہے،جس میں اس نے دہشتگردی کے نیٹ ورک،تربیتی مراکز اور مبینہ معاونت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔اس نے اعتراف کیا کہ اسے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں قائم ایک مرکز میں باقاعدہ دہشتگردی کی تربیت فراہم کی گئی،جہاں دیگر افراد کو بھی مختلف نوعیت کی کارروائیوں کیلئے تیار کیا جاتا تھا۔گرفتار سرغنہ نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں قائم ان مراکز کو مقامی سطح پر حمایت حاصل رہی جبکہ وہاں موجود دیگر شدت پسند تنظیموں کے ساتھ بھی روابط قائم تھے۔اس کے مطابق ان تنظیموں میں داعش اور القاعدہ جیسے گروہ شامل تھے،جن کے ساتھ رابطوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رہا۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج کو بیرونی ذرائع سے مالی معاونت بھی حاصل ہوتی رہی،جس میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کا کردار بھی شامل بتایا گیا ہے۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے نیٹ ورک میں بیس سے زائد غیر ملکی افراد شامل تھے اور وہ بنوں،لکی مروت اور میانوالی کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔تحقیقات کے مطابق عامر سہیل کو پشاور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا،جہاں وہ مبینہ طور پر علاج کی غرض سے آیا تھا۔دورانِ تفتیش ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ فتنہ الخوارج کا مذہب یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گروہ محض مالی مفادات اور مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعترافی بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر عناصر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز