Home » آرمی چیف کا ملک میں دیرپا امن، استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم

آرمی چیف کا ملک میں دیرپا امن، استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دورہ پشاور میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

جنرل عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہر قسم کے خطرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے جوانوں کے بلند حوصلے ، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم اور اس کی سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر بھی کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز