آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ ، کور کمنڈر راولپنڈی نے اُن کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشقوں وارئیر 8 کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ جنرل عاصم منیر کو مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے مشق کے شرکا سے بات چیت بھی کی ، انہوں نے مشق کے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاک چین مشق وارئیر 8 کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔ تین ہفتوں پر مشتمل مشق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دائر کار میں 8 ویں سالانہ دورفہ مشق ہے۔