Home » ارجن کپور نے آخر کار ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے بریک اپ کی تصدیق کر دی

ارجن کپور نے آخر کار ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے بریک اپ کی تصدیق کر دی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset
بریک اپ کی تصدیق

بریک اپ کی تصدیق

ارجن کپور نے آخر کار ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے بریک اپ کی تصدیق کر دی. کہا میں اب ملائیکہ اروڑا سے ڈیٹنگ نہیں کر رہا۔ ابھی سنگل ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق .حال ہی میں ارجن کپور کو اپنی آنے والی فلم سنگھم ریٹرنز کی ٹیم کے ساتھ دیوالی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ فلم میں ایک بہت بڑی اسٹار کاسٹ ہے، اور ان میں سے زیادہ تر تقریب میں موجود تھے۔ وائرل ہونے والے کلپ میں ایک مداح نے ان سے پوچھا، ‘ملائیکہ کیسی ہیں ؟’ جس کے جواب میں ارجن نے تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں۔

ارجن کپور کے تعلقات کے بارے میں کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار، جو کئی سالوں سے ایک ساتھ تھے. اکثر لوگوں کی نظروں میں رہتے تھے. اور بڑے پیمانے پر انڈسٹری میں سب سے زیادہ چرچے جانے والے جوڑوں میں شمار ہوتے تھے۔ لیکن ارجن کے حالیہ اعلان نے. ان کی علیحدگی پر روشنی ڈالی ہے. جو ان مداحوں کے لیے حیران کن ہے.

واضح رہے. کہ جب ارجن کپور اور ملائیکہ کا لو افیئر شروع ہوا. تو لوگوں نے انہیں ان کی عمر کے نمایاں فرق کی وجہ سے ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ یہ جوڑی کافی عرصے سے رشتے میں تھی. لیکن انہوں نے اسے نجی رکھا۔

کافی عرصے سے دونوں کے بریک ا پ کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہیں. لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر بات نہیں کی. لیکن اب حال ہی میں ارجن نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز