سرمایہ داری کے خاتمے کی وکالت کرنے والی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
انورا کمارا نے انتخابات میں اپنے حریف اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو شکست دی۔ اپنی جیت کے بعد، انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کا سفر جلد شروع ہوگا، اور سنہالی، تامل، مسلمانوں اور سری لنکا کے تمام شہریوں کا اتحاد اس نئے آغاز کی بنیاد ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ سری لنکا میں 2022 کے شدید معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات تھے۔
چونکہ کسی امیدوار نے 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کیے، صدر کا انتخاب ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے ذریعے کیا گیا۔ سری لنکا کے موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں ہی دوڑ سے باہر ہو گئے۔