Home » فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے،پیرس سمیت درجنوں شہروں میں نظام زندگی مفلوج

فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے،پیرس سمیت درجنوں شہروں میں نظام زندگی مفلوج

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پیرس(ایگزو نیوز ڈیسک) فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے اور دارالحکومت سمیت درجنوں بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مظاہرین مہنگائی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق فرانس ایک بار پھر عوامی غم و غصے کی لپیٹ میں ہے اور حکومت مخالف مظاہروں نے دارالحکومت پیرس سمیت درجنوں شہروں کو ہلا کر رکھ دیاہے، مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی یہ تحریک اب یورپ کی بڑی معیشت کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک کے ڈھائی سو سے زائد مقامات پر بیک وقت احتجاج جاری ہے۔ سیکڑوں مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عوامی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 80 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کے باوجود احتجاج میں شریک افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے فرانسیسی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ اگر عوامی مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور یورپ کی دوسری بڑی معیشت شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز