امریکا میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک بچے اور اس میں سوار 5 دیگر افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ جمعہ کو شام 6:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں چھ افراد سوار تھے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں دی گئی۔
جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے کہا کہ اس کا طیارہ عملے کے چار ارکان، ایک پیڈیاٹرک میڈیکل مریض اور بورڈ پر مریض کے محافظ کے ساتھ گر کر تباہ ہوا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "فلاڈیلفیا، پنسلوانیا میں طیارے کو گرتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ مزید معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ ہمارے لوگ ریسکیو آپریشن میں پوری طرح سے مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ یہ حادثہ اس ہفتے ایک امریکن ایئرلائنز کے جیٹ اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے واشنگٹن ڈی سی پر تصادم کے بعد ہوا، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔