بدھ, مارچ 26, 2025
Home » چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انعامی رقم کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انعامی رقم کا اعلان

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیابی پر 34,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 350,000 ڈالر ملیں گے۔

اس کے علاوہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 140,000 ڈالر کی حق دار ہوگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو 125,000 ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز