پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں ابرار احمد ، امام الحق اور محمد ہریرہ کو شامل کیا ہے۔ ان فٹ وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کی جگہ روحیل نذیر کو قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ عامر جمال ، محمد عباس ، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ملتان میں ہوگی۔ جس کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006 میں ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان سکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر بلے باز) اور ساجد خان۔
ویسٹ انڈیز سکواڈ:
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، کیسی کارٹی، جوشوا ڈا سلوا، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر اور جومل واریکن۔