پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں جاری۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ اور وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور دارلحکومت اسلام آباد کے بجلی کے صارفین کیلئے ریلیف سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوگی۔ اجلاس میں پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ن لیگ کا یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اس میں مستقل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سب سے بڑھ کر اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔