کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابن سن نے شہر قائد سے واپس امریکا جانے سے انکار کردیا۔
امریکی خاتون کو واپس امریکا کیلئے آج قطر ایئر کی صبح 10 بجے کی پرواز میں ٹکٹ کرایا گیا تھا۔ ٹکٹ وزارت داخلہ کی طرف سے بک تھا۔ لیکن امریکی خاتون مسافر نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے، امیگریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ پرواز ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون احمد میمن نامی نوجوان کی محبت میں 11 اکتوبر 2024 کو کراچی آئی تھیں۔ نوجوان کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے۔ لڑکا امریکی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاندان نے انکار کیا۔
امریکی خاتون کو کراچی سے واپس امریکا بھیجنے کیلئے امریکی قونصل خانے سے پولیس نے رابطہ کیا لیکن معاملے پر امریکی قونصل خانے نے کوئی جواب نہیں دیا۔ امریکی خاتون کے معاملے پر وزارت داخلہ نے خاتون کے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا تھا۔
کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کا واپس امریکا جانے سے انکار
1