گنیز ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کیلئے لوگوں کو کچھ ایسا کام کرنا پڑتا ہے جو پہلے کسی نے نہ کیا ہوا۔ حال ہی میں ایک شخص نے انرجی ڈرنک کے کین جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسپیئر نامی شخص نے انرجی ڈرنک کے 1019 کین جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔
کیفین کے شوقین اس شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو جنوری میں کین جمع کرنے کا ثبوت فراہم کیا تھا۔ ادارے کی تصدیق کے بعد اس ہفتے اُس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیئر نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنا بڑا ریکارڈ اپنے نام کروا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے جمع کیے گئے کین کی گنتی کی تو محسوس ہوا کہ میں عالمی ریکارڈ قائم کر سکتا ہوں۔