80 سالہ چوئی سون ہوا:
جنوبی کوریا کی 80 سالہ چوئی سون ہوا نے. "مس یونیورس” مقابلے کیلئے قومی انتخاب کے فائنل میں. جگہ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
30 ستمبر کو چوئی میکسیکو میں. "مس یونیورس 2024” کے بین الاقوامی مقابلے میں کوریا کی نمائندگی کریں گی ۔ اس سے قبل مقابلہ کرنے والوں کی عمر 18-28 سال تک محدود تھی. لیکن 2024 سے اس حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔
چوئی نے ایک انٹرویو میں کہا. میں دنیا کو حیران کرنا چاہتی ہوں. کہ ایک 80 سالہ خاتون اتنی صحت مند کیسے ہو سکتی ہے ؟ وہ اس طرح کے جسم کو کیسے برقرار رکھتی ہے ؟ اس کی خوراک کیسی ہے ؟ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے ، آپ کا وزن بڑھتا ہے… لہذا ، میں یہ دکھانا چاہتی ہوں. کہ ہم عمر کے ساتھ بھی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
واضح رہے. کہ چوئی کے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 72 سال کی عمر میں ہوا ۔ 74 سال کی عمر میں سیول فیشن ویک میں. اپنا آغاز کرنے کے بعد سے. ہارپر بازار اور ایلی کے کورین ایڈیشن کے ساتھ ساتھ اشتہاری مہمات میں بھی نظر آ چکی ہیں ۔
اگرچہ کچھ قومی "مس یونیورس” کے مقابلوں نے زیادہ عمر کی ماڈلز کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے. جیسے کینیڈا میں 58 سالہ لورین پیٹرز اور ارجنٹائن میں 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز ، لیکن کوئی بھی فائنل تک نہیں پہنچ سکی ۔