Home » امیتابھ بچن کا نمرت کور کو لکھا پرانا خط وائرل

امیتابھ بچن کا نمرت کور کو لکھا پرانا خط وائرل

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

بولی وڈ کے بگ بی، امیتابھ بچن کا اداکارہ نمرت کور کو لکھا گیا پرانا خط وائرل ہوگیا۔

2022 میں امیتابھ بچن نے اداکارہ کو فلم دسویں میں شاندار پرفارمنس پر اُن کے نام ایک تعریفی خط لکھا تھا۔ اس خط کے ساتھ ایک خوبصورت پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا تھا۔

خط میں سینئر بچن نے لکھا: "ہماری ملاقاتیں یا بات چیت کم ہی ہوئی ہیں۔ آخری بار میں نے آپ کی تعریف ایک ایونٹ میں کی تھی، وہ بھی کیڈبری کے اشتہار کیلئے۔ لیکن دسویں میں آپ کا کام بے حد شاندار تھا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ میری مبارکباد۔ محبت، امیتابھ بچن۔

اس خط کو شیئر کرتے ہوئے نمرت کور نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا، "18 سال پہلے جب میں ممبئی آئی تھی، تو یہ سوچنا کہ جناب امیتابھ بچن میرا نام جانتے ہوں گے، ہمیں ملاقات یاد ہو گی اور وہ مجھے ایک ٹی وی کمرشل میں میری تعریف کریں گے، اور پھر کئی سال بعد مجھے ایک فلم میں کی جانے والی کوشش پر خط اور پھول بھیجیں گے—یہ سب صرف ایک خواب لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، آج میرے الفاظ اور جذبات دونوں کم پڑ رہے ہیں۔ آپ کا پیار بھرا خط مجھے زندگی بھر متاثر کرے گا، اور اس نایاب گلدستے کی خوشبو میری زندگی کے ہر قدم پر موجود رہے گی۔

نمرت نے آخر میں کہا، میں آپ سے یہ تعریفی کلمات سن کر بالکل بے زبان ہوں، دل سے ہمیشہ شکرگزار، نمرت۔

یاد رہے کہ نمرت کور اس وقت خبروں میں آئیں جب ان کے اور ابھیشیک بچن کے درمیان مبینہ افیئر کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز