Home » ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر امیر حیدر ہوتی بھی میدان میں آ گئے،حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے پر امیر حیدر ہوتی بھی میدان میں آ گئے،حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے اس اقدام کو محض انتظامی فیصلہ نہ قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام اور جمہوریت پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ میں آئینی سوالات اٹھانے پر سیکیورٹی واپس لینا اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش ہے اور اگر یہ رویہ جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے، یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے جمہوری نظام کی ساکھ کا ہے اور اگر آج ایک سینیٹر غیر محفوظ ہے تو کل کوئی بھی نمائندہ محفوظ نہیں رہے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینا نہ صرف ایک فرد کے لیے بلکہ پورے جمہوری نظام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو محض انتظامی فیصلہ نہ قرار دیتے ہوئے اسے منظم سیاسی انتقام قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں آئینی سوالات اٹھانے پر سیکیورٹی واپس لینا اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔امیر حیدرہوتی نے کہا کہ طلال چوہدری کی حالیہ پریس کانفرنس اور سیکیورٹی واپس کرنے کا فیصلہ ایک ہی منصوبے کا حصہ لگتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی یقین دہانی کے باوجود آئی جی پولیس نے احکامات ماننے سے انکار کیا، یہ وفاقی مداخلت جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔امیر حیدر خان ہوتی نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو ذاتی تنازعہ نہ سمجھیں بلکہ جمہوری اصولوں کے تناظر میں دیکھیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اب کسی رہنما کی سیکیورٹی مرکز کی پسند یا ناپسند سے طے ہوگی اور کیا پارلیمنٹ میں سوال اٹھانا جرم بن گیا ہے؟۔انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی قیادت اور کارکنان کے تحفظ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرے گی، کیونکہ جب ریاست اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکتی تو سیاسی جماعتوں کو خود قدم اٹھانا پڑتے ہیں۔امیر حیدر خان ہوتی نے وفاقی حکومت سے فوری اور شفاف وضاحت کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے جمہوری نظام کی ساکھ کا ہے، اور اگر آج ایک سینیٹر غیر محفوظ ہے تو کل کوئی بھی نمائندہ محفوظ نہیں رہے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز