ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں چودہ ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 کے دوران مکمل ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ کمپنی کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے۔ ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں تیرہ فیصد کمی کے بعد منیجرز کی تعداد 1 لاکھ 5770 سے کم ہو کر 91,136 رہ جائے گی۔
اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت متوقع ہے۔