ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تینتیس دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن مکمل کرلیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے اکیس مسافروں اور چار ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا، شام کو حتمی آپریشن میں تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا۔ فورسز کی جانب سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائنل کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، دائیں بائیں علاقوں میں بھاگنے والوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریات کو کسی صورت پھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کا دین اسلام ، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آپریشن میں فوج ،ایئرفورس ،ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ ٹرین کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔ جیسے ہی واقعہ ہوا ،بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹنگ شروع ہو گئی۔