پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد لندن کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے برطانوی ایوی ایشن حکام نے اجازت بھی دے دی ہے۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز عید الفطر کے فوری بعد پاکستان سے لندن کیلئے چلائی جائے گی جس کیلئے ائیر پورٹ پر تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ابتدائی طور پر لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جبکہ برمنگھم کیلئے پروازیں بھی بعد میں شیڈول کا حصہ ہوں گی۔
اس حوالے سے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائے گے جن کا ضروری مرمتی کام جاری ہے۔