Home » یومِ آزادی پر ترکیہ سے محبت بھرا پیغام،علی شاہین کی پاکستانی قوم اور کمیونٹی کو مبارکباد

یومِ آزادی پر ترکیہ سے محبت بھرا پیغام،علی شاہین کی پاکستانی قوم اور کمیونٹی کو مبارکباد

by ahmedportugal
42 views
A+A-
Reset

استنبول(ایگزو نیوز ڈیسک)ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے رکن اور ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم اور ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی محبت کو اجاگر کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق علی شاہین نے اپنے خصوصی پیغام میں پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان تعلقات محض سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ باہمی احترام،اخوت اور تاریخی قربت پر استوار ہیں۔ان کے یومِ آزادی کے پیغام کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط عوامی و پارلیمانی تعلقات کی عکاسی قرار دیا جارہا ہے۔ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین کی پاکستان اور پاکستانی عوام سے گہری وابستگی پہلے ہی مختلف مواقع پر سامنے آتی رہی ہے۔ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حلقوں کے مطابق ان کی جانب سے پاکستان کے قومی ایام اور اہم مواقع پر اظہارِ یکجہتی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قائم خصوصی تعلقات کی علامت ہے۔علی شاہین کی جانب سے ترکیہ میں مقیم پاکستانی برادری کو بھی خصوصی طور پر مبارکباد دی گئی،جس پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور “انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس” کے رکن فرخ منیر خان نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔فرخ منیر خان نے علی شاہین کے محبت بھرے پیغام کو پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی سیاسی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا جاتا ہے،وہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی مضبوط بنیاد کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ترکیہ کی پارلیمانی سطح سے پاکستانی قوم اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے،جو دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی،سفارتی،دفاعی،اقتصادی اور عوامی سطح پر قریبی تعلقات موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان بھی باقاعدہ رابطہ کاری اور پارلیمانی سفارت کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ اسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔علی شاہین کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری ہونے والے پیغام نے ایک مرتبہ پھر پاک ترک تعلقات میں موجود گرمجوشی اور باہمی احترام کو نمایاں کردیا ہے جبکہ ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس اظہارِ محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز