Home » عمران خان کے حکم کی تعمیل،علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،سہیل آفریدی نامزد

عمران خان کے حکم کی تعمیل،علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،سہیل آفریدی نامزد

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی سامنے آ گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ فیصلہ عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماوں کو جاری کیے گئے واضح احکامات کے بعد سامنے آیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق،وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دے دیا ہےاور اسے گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کر دیا۔علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہا ہوں،وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی،استعفیٰ قیادت کے فیصلے پر دیا،وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی،بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کرکے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں،جب عہدہ سنبھالا تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا،ڈیڑھ سال میں صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا،دہشت گردی کے خلاف جرات اور حوصلے سے اقدامات کیے،عمران خان کی رہنمائی میں صوبے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان،پارٹی کارکنان،کابینہ ارکان،پارٹی اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی کا شکر گزار ہوں،تمام چیلنجز کے باوجود عوام کی خدمت خلوص نیت سے کی،میں ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرتا رہا ہوں۔اگرچہ میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میں نے ہر محاذ پر بہترین کارکردگی دکھائی مگر ایک بات میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں  نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت خلوصِ نیت سے کی اور ہمیشہ پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے۔

دوسری جانب عمران خان نے پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے دوران علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا اعلان کیا۔عمران خان کے اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ  نے کی،جنہوں  نے کہا کہ بانی چیئرمین  نے صوبے کی نئی قیادت کے لیے سہیل آفریدی کا نام خود تجویز کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے کے اعلان کے ساتھ کہا کہ وزیر اعلیٰ کا منصب ان کے لیے عمران خان کی امانت تھا اور وہ اپنے قائد کے حکم کے مطابق اس امانت کو واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں،وزیر اعلیٰ کا عہدہ ان کی امانت تھا،میں بخوشی یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔سہیل آفریدی  پارٹی  کے مخلص رہنما ہیں،ان  کی مکمل حمایت کروں  گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق،علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا ہے اور جلد صوبائی سطح پر نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہونے کی توقع ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق،یہ فیصلہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہے،جس کا مقصد صوبائی حکومت میں کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یہ فیصلہ مکمل مشاورت کے بعد کیا تاکہ صوبائی سطح پر پارٹی کی سیاسی قوت کو مزید منظم اور فعال بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز