Home » علی امین گنڈاپور نے جاتے جاتے وفاق اور اسٹبلشمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا دیا،9 مئی کے تمام کیسز نمٹا کر عمران خان اور تحریک انصاف کو کلین چِٹ دے دی

علی امین گنڈاپور نے جاتے جاتے وفاق اور اسٹبلشمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا دیا،9 مئی کے تمام کیسز نمٹا کر عمران خان اور تحریک انصاف کو کلین چِٹ دے دی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی پیش رفت سامنے آ گئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، سینئر رہنماوں اور سینکڑوں کارکنوں کے خلاف درج بیشتر مقدمات نمٹا دیے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کا کہنا تھا کہخیبرپختونخوا میں 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے تناظر میں 319 مقدمات درج کیے گئے تھے،جن میں سے 268 کیسز کو پولیس اور استغاثہ کی قانونی معاونت سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا،ان کیسز کو اس انداز میں نمٹایا گیا کہ انہیں مستقبل میں ” سیاسی دباو یا بلیک میلنگ “ کے طور پر دوبارہ نہیں کھولا جا سکے گا۔شیخ وقاص اکرم  نے اس اقدام کو پی ٹی آئی کے لیے ” سیاسی اور قانونی محاذ پر بڑی کامیابی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے انصاف اور سیاسی اصولوں کے مطابق شاندار کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق باقی 51 کیسز زیر عمل ہیں کیونکہ ان کے ملزمان مفرور ہیں تا ہم ان مقدمات کو بھی جلد نمٹا دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت درج 29 میں سے 23 مقدمات ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ 6 اب بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کابینہ نے اپنے استعفے سے قبل 9 مئی سے منسلک تمام باقی ماندہ مقدمات واپس لینے کی منظوری دی تھی۔اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل نے بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ  نے ان کیسز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ یا تو وہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے تھے یا ان میں قانونی خامیاں پائی گئیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق اس فیصلے کا مقصد غیر ضروری عدالتی کارروائیوں اور انتظامی وسائل کے ضیاع سے بچنا تھا۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023ءکو پیرا ملٹری رینجرز کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں، جن میں پشاور، مردان، مہمند اور خیبر شامل ہیں، میں مظاہرین نے مبینہ طور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا،درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور سینکڑوں پر انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈاپور حکومت کا یہ اقدام نہ صرف سیاسی استحکام کی سمت ایک قدم ہے بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے ایک بڑی ریلیف بھی ثابت ہوا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز